شبقدر میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، 2اشتہاری 8مشتبہ گرفتار

شبقدر میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، 2اشتہاری 8مشتبہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران دو اشتہاری۔ آٹھ مشتبہ افراد گرفتار۔ پانچ کلو چرس۔ 344 گرام آئس۔ 2 پستول اور 30 عدد کارتوس  برآمد کرکے قبضے میں لیکر رپورٹ درج کر لی۔ تھانہ شبقدر کے ایس ایچ او گل شید خان نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ شبقدر کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں سے 5 کلو چرس اور  344 گرام آئس برآمد کرکے گرفتار کر لیا ایس ایچ او گل شید خان نے کہا کہ تھانہ شبقدر کی حدود کے مختلف علاقوں میں  صبح سے شروع ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران دو اشتہاری اور آٹھ مشتبہ افراد بھی گرفتار کر لئے انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے افراد سے مذکورہ منشیات اور دو عدد پستول 30 بور کے 30 عدد کارتوس بھی برآمد کرکے قبضے میں لیکر رپورٹ درج کر لی ہے تھانہ شبقدر کے ایس ایچ او گل شید خان نے کہا کہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شبقدر پولیس پوری ایمانداری سے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں کے تعاون سے شبقدر کو منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرکے دم لینگے شبقدر حلیم زئی فاطمہ خیل ارنڈہ عظیم خان قلعہ زوڑ کندے کے عوام نے تھانہ شبقدر کے ایس ایچ او گل شید خان کا آئس نشہ اور دیگر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد  کے خلاف مسلسل کامیاب کاروائیوں پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا