اے سی تخت بھائی بارش  سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

  اے سی تخت بھائی بارش  سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی زین علی رضا کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی کے ہمراہ حالیہ بارش سے متاثرہ علاقے ٹکر کا دورہ و امدادی کارروائیوں کی نگرانی!تفصیلات کے مطابق حالیہ بارش کی وجہ سے ٹکر کے رہائشیوں کی جانب سے ٹکر کے قریب تنگ پل کی وجہ سے پانی کے تیز بہاو سے گھروں و دیگر جگہوں میں پانی داخل ہونے کے حوالے سے شکایات موصول ہونے پر ایس ڈی او ایریگیشن، ٹی ایم اے و ریسکیو 1122 علہ کے ہمراہ فوری طور پر دورہ کرتے ہوئے امدادی کاروائیاں جاری کروا دی۔گھروں کو زیادہ نقصان سے بچانے کیلئے پل کو عارضہ طور پر بھاری مشینری سے توڑ دیا تاکہ پانی کا بہاو کم ہو اور کای ناخوشگور واقع سے بچا جاسکے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ٹکر میں چند متاثرہ گھروں کا بھی دورہ کیا تاہم ریونیو عملہ کو جلد از جلد معاوضے کیلئے رپورٹنگ کرنے اور متاثرین کو ضلعی انتظامیہ کہ جانب سے ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔