محکمہ جنگلی حیات کا سفری سرکس پر چھاپا، ملزمان جانور چھوڑ کر فرار

محکمہ جنگلی حیات کا سفری سرکس پر چھاپا، ملزمان جانور چھوڑ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں محکمہ جنگلی حیات نے ایک سفری سرکس پر چھاپا مار کر جنگلی جانور قبضے میں لے لیے، ٹیم کو دیکھ کر سرکس چلانے والے بھاگ گئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے نزدیک ایک کارروائی میں جانوروں کے سفری سرکس سے جنگلی جانور قبضے میں لے لیے۔محکمہ جنگلی حیات کے انسپکٹر اعجاز نوندانی نے بتایا کہ سہراب گوٹھ کے قریب کارروائی میں چھاپا مار ٹیم نے غیر قانونی طور پر لائے گئے جنگلی جانور ضبط کر لیے ہیں، ان جانوروں میں ہائینا، بندر، فاکس، گیدڑ، اژدھا اور چیل شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی چھاپا مار ٹیم کے پہنچتے ہی سرکس چلانے والے ملزمان فرار ہو گئے۔وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لیے گئے جانوروں کو جلد ان کے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا جائے گا۔