قومی مینز تھروبال چیمپئن شپ 5 اگست سے شروع ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز تھروبال چیمپئن شپ 5 اگست سے ناران میں شروع ہوگی، چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی بارہ ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی، کلیگن، آغا خان یوتھ سپورٹس بورڈ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان شامل ہیں۔
اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں