کراچی،ہسپتالوں وینٹی لیٹر اور آکسیجن بیڈز  بڑھانے کا فیصلہ

کراچی،ہسپتالوں وینٹی لیٹر اور آکسیجن بیڈز  بڑھانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظر اہم فیصلہ کیا ہے، کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے لیے 398 وینٹی لیٹر ہیں، جس پر چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ اسپتالوں میں 89 دنوں کے لیے عملہ رکھا جائے گا، کراچی میں 4 اگست تک مزید 32 وینٹی لیٹر بڑھائے جائیں گے۔سیکریٹری صحت نے کہا کہ کراچی کے اسپتالوں میں آکسیجن ٹینک بھی بنائے جا رہے ہیں۔


ق

مزید :

صفحہ اول -