اس سال بھی لوگ زیارتوں پرنہیں جاسکیں گے، مراد علی شاہ

  اس سال بھی لوگ زیارتوں پرنہیں جاسکیں گے، مراد علی شاہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگلے چند مہینے اہم ہیں جس میں محرم الحرام اور پھر ربیع الاول آئے گا، اس سال بھی لوگ زیارتوں پرنہیں جاسکیں گے۔مراد علی شاہ نے مختلف مکتبہ فکر کے علما کرام سے سے ملاقات کی، ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، محرم الحرام کاضابطہ اخلاق اور دیگرامور پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، علما کرام شریک ہوئے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ  اگلے چند مہینے اہم ہیں جس میں محرم الحرام اور  پھر ربیع الاول آئیگا،حکومت ہر طرح سے سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا کی لہرخطرناک ہے، کراچی کورونا سیشدید متاثرہے، کچھ سخت اقدامات کرنے جارہے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے بھی مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے، جوبات طے ہوجائے اس پرمن وعن عمل کرنا سب پرلازمی ہوگا،جو روٹس تعین کیے گئے ہیں ان تک محدود رہنا ہوگا، اس سال بھی لوگ زیارتوں پرنہیں جاسکیں گے،اس کااثریہاں نہیں ہوناچاہیے۔اس موقع پر سیدناصرشاہ نے کہا کہ  پہلے بھی علما کرام سے اجلاس کرچکے ہیں، علما کرام کوسیکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کیاگیا، علما کرام کی سیکیورٹی کیلیے بھی حکومت اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی بنائی ہے اس کے مطابق تمام مسائل بات چیت سے حل ہوں گے، علما کرام نے وزیراعلی سندھ کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔علما کرام نے کہا کہ محرم الحرام میں حکومت کے بنائے ہوئے ضابطہ اخلاق پرعمل ہوگا، کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کیا جائیگا۔

مزید :

صفحہ اول -