وزیراعلیٰ محمود خان سے سینیٹر  دوست محمد ماما کی ملاقات

وزیراعلیٰ محمود خان سے سینیٹر  دوست محمد ماما کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: سینٹر دوست محمد ماما کی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے ملاقات، جنوبی وزیرستان کے عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو؛ تفصیلات کے مطابق اج بروز جمعرات پسینیٹر دوست محمد خان محسود اور انکے صاحبزادے ڈپٹی جرنل سیکٹری پی ٹی آئی ساوتھ ریجن، ہلال احمر مرج ایریا کے چئیرمین آصف خان محسود نے پشاور میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، سینٹر ماما نے جنوبی وزیرستان کی موجودہ علاقائی صورت حال سمیت ترقیاتی کاموں، وزیرستان کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں میرٹ اور شفافیت لانے پر تفصیلی بات چیت کی، جس پر وزیر اعلی محمود خان نے وفد کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ جنوبی وزیرستان کو وہ اپنا حلقہ سمجھتے ہیں، اور علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں سمیت روزگار کے نئے مواقع پیدا کیئے جائنگے تاکہ گزشتہ دس سال تک دہشت گردی کے ہاتھوں بے گھر ہونے والے افراد کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جاسکے،

مزید :

صفحہ اول -