ہم اتحا د اور امن کے ذریعے ملک کواستحکا م دے سکتے ہیں: عبد الخبیر آزاد

ہم اتحا د اور امن کے ذریعے ملک کواستحکا م دے سکتے ہیں: عبد الخبیر آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین سفیر امن مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ہم اتحاد اور امن کے ذریعے ملک کو استحکام د ے سکتے ہیں جسکے کیلئے اپنی جدہ جہد جاری رکھیں گے،ہمارے عزائم کوہ ہمالیہ سے بھی بلند ہیں،پاکستان اسلام کے نام حاصل ہوا،اسلام کا پیغام امن رواداری اور محبت  ہے،دشمن طاقتوں کا ایجنڈہ ہے کہ یہاں نسلی اور مذہبی بنیادوں پر انتشار کی آگ بھڑکائی جائے اور ملک کو کمزور کیا جائے،علماء دشمنوں کا ایجنڈہ نا کام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور محرم الحرام کے موقع پر دشمن طاقتوں کی سازشوں پر نظر رکھیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور پریس کلب میں مجلس علماء پاکستان پشاور کے زیر اہتمام منعقدہ  قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر مولانا طیب قریشی،سماجی رہنما ملک طارق اعوان،مولانا عبدالعزیز الحسن،ڈاکٹر محمد اقبال خلیل،مولانا حسن فاروق،قاری عبدالرؤف مدنی،مولانا احسان الحق ،علامہ مقصود سلفی،علامہ عابد شاکری،قاضی محمد عمیر نقشبندی اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے  مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام میں اشتعال انگیز بیانات اور تقاریر سے اجتناب ضروری ہے،شر پسند عناصر اس موقع پر اشتعال پھیلاتے ہے جنکے عزائم کو ہم نے نا کام کرنا ہے،علماء شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں،پاکستان میں قومی یکجہتی امن اتحاد اور رواداری کا پرچم ہمیشہ سر بلند رہے گا علماء کرام کا فرض ہے کہ وہ اسلام کے عالم گیر پیغام امن اتحاد،رواداری اور یکجہتی کو فروغ دیں،سفیر امن مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ علماء دشمن کا ایجنڈہ سمجھتے ہیں جسکو کامیاب نہیں ہونے دینگے،آج ملک کو اتحاد،امن اور روادری کی ضرورت ہے،پاک فوج نے ملک میں امن کیلئے  بے مثال قربانیاں دیں ہیں،استحکام امن دفاع پاکستان کیلئے پاک فوج کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں،قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے،خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ اتحاد امن اور رواداری کو فروغ دیا ہے،علماء اپنے خطبات اور تقاریر میں قومی یکجہتی امن اور رواداری و اتحاد کو ہر فرد تک پہنچائیں،اس سے پاکستان مظبوط ہوگا اور دشمن نا کام ہوگا جبکہ پیغام پاکستان کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ ہم سلامتی اور امن کو فروغ دیں اتحاد و یکجہتی کو مظبوط بنائیں مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ حضور اکرم  کا فرمان ہے،جس نے ایک انسان کی جان بچائی،اس نے پوری انسانیت بچائی،مولونا عبدالخبیر آزاد نے واضح کیا کہ قومی یکجہتی کانفرنس کا سلسلہ ملک کے مختلف علاقوں میں جاری رہے گا۔

مزید :

صفحہ اول -