اتحاد ایئر نے بھارت سے امارات کیلئے پروازیں روک دیں 

اتحاد ایئر نے بھارت سے امارات کیلئے پروازیں روک دیں 

  

ممبئی(آئی این پی)بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث اتحاد ایئر لائن نے بھارت سے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں روک دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتحاد ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے بھارت کے لیے پروازیں اور کارگو پروازیں جاری رہیں گی۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کووڈ 19 کے باعث بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگائی ہے۔واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔بھارت بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 4 لاکھ 22 ہزار 695 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 114 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

 پروازیں 

مزید :

صفحہ اول -