ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے سے 9افراد جاں بحق، 2شہری قتل: 3افراد کی خودکشی 3لاشیں برآمد
ملتان، مظفر گڑھ، چوک سرور شہید، کوٹ ادو، خانیوال،محسن وال، وہوا(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
، رحیم یارخان، میاں چنوں، گگو منڈی(وقائع
نگار، نامہ نگار، سپیشل رپورٹر، تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)ٹریفک حادثات میں چھ افراد جاں بحق2افراد قتل کرنٹ لگنے سے پانچ سالہ بچی خاتون مدرسہ کا طالب علم ہلاک، نوجوان کی خودکشی نشئی کی لاش برآمد تفصیل کے مطابق نورپوربستی کے رہائشی 10سالہ ثانیہ،9سالہ ابوبکر گھر کے قریب 17کسی بدھلہ روڑ پر پیدل جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیزرفتارٹریکٹر ٹرالی نمبری MNV/2643کی ٹکر سے دونوں شدید زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے،موقع پر موجود مقامی افراد نے ڈرائیور کو فرار ہوتے وقت دبوچ لیاگیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین نے دونوں بچوں کی نعشیں سڑک پر رکھ کر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف کارروائی کیئے جانے کے حوالے سے روڑ بلاک کرکے احتجاج کیاگیا،متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی اور ملزم کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ میں پابند سلاسل کردیا اور اہلخانہ کو ملزم کے خلاف کارروائی کی یقین دھانی پر روڑ ٹریفک کے لئے دوبارہ بحال کرکے کارروائی شروع کردی۔ٹول پلا زہ چوک سرور شہید کے نزدیک تیز رفتار کار نمبری 4288ؒؑٓLEAنے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل سوار مظہر ولد شریف سکنہ 538ٹی ڈی اے موقع پر جان بحق ہو گیاجبکہ دو زخمیوں کو ریسکیو 1122نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید پہنچایا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے اعجاز ولد غلام رسول سکنہ چک نمبر 633ٹی ڈی اے جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شدید زخمی ذوالفقار ولد شریف سکنہ چک نمبر 538ٹی ڈی اے کو نازک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔ مر نے والوں میں دو سگے بھائی شامل تھے۔مرحومین کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ننکانہ صاحب مزدہ اور ٹرک میں تصادم خانیوال کے نواحی علاقہ مہر شاہ کا رھائشی ڈرائیور محمد عالمگیر چدھڑ موقعہ پے جانبحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا جیسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا محسن وال کے نواحی گاں میں نامعلوم ملزمان نے قاری شکیل نامی شخص کو قتل کردیا مقتول گھر میں سویا ہوا تھا کسی نے سر پر تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردی پولیس تھانہ چھب کلاں جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ھسپتال میں منتقل کیا قتل کی بیرحمانہ اور لرزہ خیز واردات میں پولیس کا کہنا تھا ملزمان جلد حوالات میں ھونگے پولیس واقعہ کی مکمل تفتیش کر رہی ہے بستی ملوک کے علاقے میں شادی شدہ خاتون پنکھا صاف کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی ہے۔معلوم ہوا ہے 30 سالہ سکینہ بی بی گزشتہ روز اپنے گھر کا پنکھا صاف کر رہی تھی۔جسکو اس دوران پنکھے سے کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکار آگئے۔جہنوں نے لاش اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔اور ضروری کارروائی کی پندرہ سالہ حافظ محمد سمیع اللہ ولد محمد آصف مدرسہ رحمت اللعالمین بستی لکھو ٹبہ ابراھیم والی تھانہ روہیلانوالی میں زیر تعلیم تھا، جس نے ظہر کے وقت مدرسہ کے صحن میں لگے پنکھے کے آہنی پائپ کو ہاتھ لگایا جس میں کرنٹ تھا جس سے وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ چک نمبر187۔ای بی کے رہائشی نوجوان نوید حسین ولد عبدالغنی انصاری نے رات کے وقت مین بازار میں خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ سی گگو منتقل کر دی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی کوٹسمابہ کی رہائشی 26 سالہ ثمینہ بی بی نے زہریلی دوا کھا لی حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی ورثا نے الزام لگایا کے ہماری بیٹی کو قتل کیا گیا ہیپولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔تھانہ آباد پور کی حدود کے رہائشی 52 سالہ مشیر احمد نے حقیقی بیٹی سے جھگڑا ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ لاش درخت سے اتار کر تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کردی پوسٹ مارٹم کے بعد مشیر احمد کی لاش تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردی گئی۔میاں چنوں کے بورا چوک میں جامعہ مسجد کے واش سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی،شہریوں نے پولیس کو اطلاع کردی،پولیس نے موقع پر پہنچ کرتحقیقات کی تو معلوم ہوا کے مرنے والا راحت علی میاں چنوں کے رہائشی ہے اور دو روز سے لاپتہ تھا جو نشے کا عادی تھا،نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔پولیس چوکی دوکوٹہ کے انچارج عزیزالرحمان چوہدری کو لوگوں نے اطلاع دی کہ نہر ہری مائنر میں موضع سنڈھل کے قریب ایک نعش تیرتی ہوئی جا رہی ہے انہوں نے فورا موقع پر پہنچ کر نعش کو نکالا نامعلوم شخص کی عمر 40 45 سال کے لگ بھگ ہے اور اس کے بعد وارثان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔گھر کے قریب سے گزرنے پر منع کیوں کیا، بااثرملزمان کا سوٹوں ڈنڈوں سے حملہ 1 شخص قتل 8 افراد شدید زخمی، 20 افراد پر مقدمہ درج،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا،!بااثر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں. متاثرین۔سرکل کوٹ چھٹہ کے تھانہ جھوک اترا کی حدود میں بیٹ بیت والا میں چندھرڑ برادری کے دو گروپوں میں تصادم،گھر کے قریب سے کیوں گزرے،سوٹے ڈنڈے چل گئے، سوٹوں ڈنڈوں کے وار سے 1 شخص قتل، مقتول کی شناخت غلام نبی چندھرڑ سے ہوئی جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے، غلام مصطفی کی مدعیت میں ملزمان رب نواز، فلک شیر، محمد یامین، محمد صادق چندھرڑ سمیت 20 ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/324/148/149 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. متاثرین کی جانب سے پولیس کو 15 کی کال پر پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،تاحال ملزمان قانون کی گرفت میں نہ آسکے، متاثرین کے مطابق ملزمان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے ملزمان کی طرف قتل کرنے اور اغوا کرنے کی دھمکیاں مل ہیں۔
حادثات