جنوبی پنجاب: کرونا سے 2ہلاکتیں، گھر گھر ویکسی نیشن جاری   

جنوبی پنجاب: کرونا سے 2ہلاکتیں، گھر گھر ویکسی نیشن جاری   

  

 ملتان، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ(وقائع نگار، بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر، نامہ نگار) کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جنہیں ورثا کی جانب سے شیخ زید ہسپتال(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریض کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں ائیسولیٹ کر دیا۔ کورونا وائرس کے وار سے 60 سالہ محمد ہارون چل بسا جس کے بعد جان بحق افراد کی تعداد 244 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ مریضوں کی لسٹ میں وائرس سے متاثرہ افراد میں شمائلہ بی بیحسینہ رزاقبخت بی بیمحمد علیعالیہ طاہرمحمد عارفراحیل انورصوبیہ منظورمحمد افضلفوزیہ سلطانہ شہزاد حنیفمحمد احسن سرفرازہما قیومملک نعمان احمدشبیر علیلبنی وحیدراجہ ایوب رحمنصائم علی عبدالرزاقطیبہ یونسمحمد آصفطلال احمدخدیجہ بی بی اور مومنہ شاہد کے نام شامل ہیں۔ محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 5858اورصحت یاب ہونے والے 5522افراد ہیں۔ ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ میں داخل 19 مریضوں میں سے ایک مریض پیربخش خان پور سے تعلق رکھنے والا وفات پاگیا چارمریضوں کے کروناٹیسٹ مثبت آگئے ہیں جبکہ ہسپتال میں داخل8مریضوں میں کرونا کا خدشہ پایا جارہا ہے جبکہ 2مریضوں کی حالت انتہائی خطرناک اور7مریض ونٹیلیٹرز پر ہیں فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے کہا کہ کرونا ایک خطرناک وباء ہے حکومتی ایس او پیز پرعمل کرکے اس سے محفوظ رہاجاسکتا ہے شہری حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی  مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے جس کے بعد  اموات کی مجموعی  تعداد 871 تک جاپہنچی ہے۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا   کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔اس طرح  یکم اپریل 2020  سے 29 جولائی 2021 تک کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 871  تک جاپہنچی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ کورونا کے شبہ میں زیر علاج 50 مریضوں  کی رپورٹس کا انتظار  ہے۔اس سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں سات ہزار 07 افراد داخل ہوئے ہیں۔دو ہزار 750افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں گھر گھر کورونا ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ مہم کے گزشتہ تین  روز کے دوران 98 ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق حکومت نے ملتان سمیت صوبے کے پانچ اضلاع کو 14 اگست تک 18سال سے زائد عمر کے40 فیصد افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف دیا ہے۔ضلع ملتان میں 18 سال سے زائد عمر کی 16فیصد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔14 اگست تک 6لاکھ86 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر مائیکرو پلان پر عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ادھر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے بتایا کہ تین روز کے دوران 98 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کر لی گئی ہے مہم کے تیسرے روز 36 ہزار افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی پنجاب بھر جیلوں میں قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیز،80 فیصد سے زائد قیدیوں اور سٹاف کو ویکسین لگا دی گئی۔ جیل حکام کے مطابق 48 ہزار سے زائد قیدی اور12 ہزار سے زائد سٹاف ہے،۔38 ہزار سے زائد قیدیوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی جبکہ9800 سے زائد ملازمین کو بھی کورونا ویکسین لگوادی گئی،روز جیلوں میں قیدیوں کو مرحلہ وار ویکسین لگوائی جارہی ہے۔اگلے ماہ تک قیدیوں کی ویکسین کا عمل مکمل کر لیا جائے گا،جیل میں نئے آنیوالے قیدیوں کو بھی ویکسین لگوائی جارہی ہے۔محکمہ صحت ملتان انتظامیہ نے بیرون ملک سے آنے والی پرواز میں سوار مسافر کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو ہونے پر قرنطینہ سنٹر قائد اعظم اکیڈمی میں منتقل کردیاگیا ہے۔تفصیل کے مطابق نجی ایئر لائن میں سوارہوکر مسقط سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والی پرواز میں سوار مسافر ڈی جی خان کا رہائشی محمد جہانگیر کوایئر پورٹ ہیلتھ سٹاف نے چیک کرنے پر کورونا مثبت آگیا جسے فوری طور پر ریسکیو1122کی مدد سے قرنطینہ سنٹر قائد اعظم اکیڈمی میں منتقل کردیاگیا۔مظفرگڑھ میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کرنے لگی ہے،محکمہ صحت کے مطابق رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں کورونا وائرس کے 29 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 52 مریضوں کو گھروں پر آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدائت کی گئی ہے،ترجمان محکمہ صحت نے موجودہ صورتحال میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدائت کی ہے۔

کرونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -