کراچی، ڈکیتی کی بڑی واردات، اہل خانہ جمع پونجی سے محروم

  کراچی، ڈکیتی کی بڑی واردات، اہل خانہ جمع پونجی سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، جہاں نامعلوم ملزمان گھر سے کروڑں روپے مالیت کا سونا چاندی اور نقدی لوٹ کے فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات کراچی کے پوش علاقے پی ای سی ایس ایچ بلاک چھ میں ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں پیش آئی، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شلوار قمیض پہنے ملزمان گھر میں کود کر داخل ہوئے، تمام ملزمان نے اپنے چہرے ڈھاٹے سے چھپا رکھے تھے۔خاتون کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود تمام افراد کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار کی، ملزمان نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سونا اورتین کلوچاندی لوٹی،جاتے جاتے گھر میں رکھے تین لیپ ٹاپ بھی لے گئے۔خاتون نے اتنی بھاری مقدار میں سونا گھر پر رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ قبل میرا بینک لاکرخراب ہوگیا تھا، لاکرخراب ہونیکی وجہ سے سونا،چاندی گھرلے آئی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -