سکھر شہر میں بد امنی عروج  پر پہنچ چکی ہے،رضوان قادری 

    سکھر شہر میں بد امنی عروج  پر پہنچ چکی ہے،رضوان قادری 

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان سنی تحریک  سکھر کے رہنما و ایس ڈی اے کے ممبرمحمد رضوان قادری نے مختلف علاقوں سے آنے والے ذمہ داران سے آفس میں ملاقات کی جس میں حافظ اسلم سلطانی۔عبدالصمد غوری۔سجادسلطانی۔کاشف قادری۔ندیم خان۔محمدحسین قادری۔ودیگر شامل تھے۔ اس موقع پر رضوان قادری  کا کہنا تھا کہ متعلقہ انتظامیہ  اور ضلعی پولیس کی لاپروائی کے باعث سکھر شہر میں بد امنی عروج پر پہنچ چکی ہے، چوری اور لوٹ  مار کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے، تاہم  ضلعی پولیس و متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موثر پالیسی نظر نہیں آتی، جس کی وجہ سے شہری خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -