کے الیکٹرک کو ٹرینی ڈیولپمنٹ اسٹریم کے اعلیٰ درجے سے نوازاگیا

  کے الیکٹرک کو ٹرینی ڈیولپمنٹ اسٹریم کے اعلیٰ درجے سے نوازاگیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے۔الیکٹرک کو حال ہی میں ایسو سی ایشن آف چار ٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کی جانب سے ان کے عالمی سطح  پر منظور شدہ   امپلائر پروگرام کے تحت چلنے والی ٹرینی ڈیولپمنٹ اسٹریم کے اعلیٰ درجے (پلاٹینیم) سے حال ہی میں نوازا گیا۔ پیشہ ور اکاونٹنٹس کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے کے الیکٹرک کی ستائش اس بات کی غماز ہے کہ کمپنی ملازمین کی ٹریننگ اور ڈیولپمنٹ کیلئے اعلی معیار کو برقرا رکھتی ہے ۔ یہ ایوارڈ  اس بات کا  عکاس ہے کہ  کے الیکٹرک  ملکی نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے اورانہیں ترقی کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ کے الیکٹرک  کو ملنے والے پلاٹینیم درجہ کی وجہ سے اس کے ملازمین اے سی سی اے کو عالمی معیار کی قائدانہ صلاحیت کے حصول، اعلی معیار کے پیشہ ور افراد سے  بین الاقوامی  سطح پر میل جول اور مستقبل  کے ٹیلنٹ کی نشو نما میں معاونت حاصل ہوگی۔ کے الیکٹرک کو پلاٹینیم اعزاز ایک اعلی اور پروقار تقریب میں دیا گیا۔ جس میں دونوں اداروں کی اعلیٰ  قیادت نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید مونس عبداللہ علوی کا کہنا تھاکہ   ہم اے سی سی اے کے عالمی معیار کے اس ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں جو ہماری ٹیم کاحصہ ہے اور  کے۔الیکٹرک  کے مشن میں معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روشنیوں کے اس شہر کو بجلی فراہم کرنے میں ہماری معاونت کر رہے ہیں۔  ہمارے لئے ہمارا  diversified  فنانس ٹرینی پروگرام ہمیشہ سے ٹیلنٹ کی آماجگاہ رہا ہے جو ہمارے ادارے کی منفرد  ہنرمند افرادی قوت کی  ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -