کورونا کا پھیلاؤ، سخت  فیصلے کرنے کی ضرورت  ہے،قاسم سومرو 

کورونا کا پھیلاؤ، سخت  فیصلے کرنے کی ضرورت  ہے،قاسم سومرو 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرونے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کی شرح میں اضافے کے پیش نظر 10سے15دن کیلئے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سومرو نے کہا کہ سندھ میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہر میں آبادی زیادہ ہے، اس لئے سخت فیصلے کرنے چاہئیں۔قاسم سومرو نے کہا کہ 10سے15دن کے لئے سخت فیصلے کرنیکی ضرورت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرزسے میٹنگ کریں گے جبکہ سرٹیفکیٹ بنواکرویکسین نہ لگانے سے متعلق شکایات آئی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -