سکھربورڈ کے زیر انتظام بارہویں جماعت کے امتحانات جاری

سکھربورڈ کے زیر انتظام بارہویں جماعت کے امتحانات جاری

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھربورڈ کے زیر انتظام بارہویں جماعت کے امتحانات جاری،بورڈ کی ٹیموں کے امتحانی مراکز پر چھاپے،متعددامیدوار پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سکھرکے تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں بورڈ کی جانب سے 101 امتحانی مراکز میں ریاضی کا پرچہ لیا گیا تاہم امتحانی مراکز میں نقل کا سلسلہ کھلے عام جاری رہا اور امیدوار بلاخوف و خطر سالڈ پیپرز،گائیڈز اور موبائل فون کے ذریعے پرچے حل کرتے رہے سکھر بورڈ کی جانب سے جاری امتحانی مراکز پر چھاپے مارے گئے اور کئی امیدواروِں کو نقل کرتے ہوئے پکڑلیا۔

مزید :

صفحہ آخر -