سکھر، بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف نوجوان سڑکوں نکل آئے

  سکھر، بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف نوجوان سڑکوں نکل آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع سکھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور لاقانونیت کے خلاف نوجوان سڑکوں پر نکل آئے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ایس ایس پی عرفان سمون کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ یوتھ فورم کے زیر اہتمام مدثر درانی، عادل دایو، فھیم ڈریھو، عدیل، مقصود اور دیگر کی قیادت میں سکھر ضلع میں بڑھتی ہوئی چوری، رہزنی، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی عرفان سمون کی نااہلی کے باعث ضلع میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے آئے روز چوری ڈکیتی اور رہزنی سمیت اغوا کی وارداتین ہو رہی ہیں جس کے باعث شہریوں کی زندگی مفلوج ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ عرفان علی سمون جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں سکھر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ایس ایس پی عرفان سموں کو فی الفور ہٹایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -