امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2شدت کا زلزلہ سونامی وارننگ جاری
الاسکا(آئی این پی) ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز 91کلومیٹر دور اور گہرائی 29کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے بعد ریاست الاسکا کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اب تک زلزلے کے 2آفٹرشاکس آچکے ہیں جس کی شدت 6.2 اور 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ پولیس نے کوڈیک قصبے کے رہائشیوں کو کسی محفوظ اور بلند مقام کی جانب منتقل ہونے کے احکامات دیے ہیں۔
سونامی