جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں، امن کو موقع دینا ہوگا، فرخ حبیب

جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں، امن کو موقع دینا ہوگا، فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ہمیشہ ساتھ رہنا ہے، چاہتے ہیں کہ دائمی امن کیلئے تمام افغان اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل حکومت قائم ہو، جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں، امن کو موقع دینا ہوگا۔اسلام آباد میں پاک افغان میڈیا کانفرنس سے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان خود مختار ملک کی حیثیت سے اپنے فیصلے خود کرے، پاکستان صرف سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔حکومتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ افغان جنگ سے پاکستان کو 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ 70 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا، توقع ہے افغان میڈیا پاکستا ن کی قربانیوں کو اجاگر کرے گا۔
فرخ حبیب
 

مزید :

صفحہ آخر -