وزیر اعلیٰ کا دورہ اوکاڑ ہ، سیکیورٹی میں غفلت برتنے پرتین پولیس افسر معطل

وزیر اعلیٰ کا دورہ اوکاڑ ہ، سیکیورٹی میں غفلت برتنے پرتین پولیس افسر معطل

  

اوکاڑہ (نامہ نگار)اوکاڑہ پولیس اہلکار معطل، سیکیورٹی میں غفلت برتنے پر ڈی پی او نے دو ایس ایچ اوز اور انچارج سیکیورٹی برانچ کو معطل کر دیا۔ وزیر اعلی پنجاب کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی میں غفلت برتی گئی تھی۔وزیراعلی پنجاب مقبرہ چاکر اعظم رندکا دورہ کر کے واپس جانے کے لئے اپنی گاڑی کے قریب پہنچے تو قتل کے مجرموں کی عدم گرفتاری پراحتجاج کرنیوالے  مظاہرین وزیراعلیٰ کی گاڑی کے پاس پہنچ گئے جس پر وزیراعلی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ کے جانے کے بعد ڈی پی او نے نوٹس لیا اور کہا کہ کیسے یہ مظاہرین سی ایم کی گاڑی کے پاس پہنچ گئے۔ ایس ایچ او تھانہ ستگھرہ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی رینالہ خورد سمیت انچارج سیکیورٹی برانچ کو معطل کر دیا۔

پولیس اہلکار معطل

مزید :

صفحہ آخر -