خیبر پختونخوا، کورونا ویکسین کے اعدادو شمار میں فرق، تعداد کم، اندرا ج زیادہ

خیبر پختونخوا، کورونا ویکسین کے اعدادو شمار میں فرق، تعداد کم، اندرا ج زیادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسین کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا،17اضلاع میں ویکسین کی تعداد کم لیکن اندراج زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ویکسییشن نہ کروانے والے افراد کو بھی رجسٹرڈ کیا گیا، ہسپتالوں اور نیشنل ایمونائزیشن سروسز کے اعداد و شمار میں تضاد سامنے آیا، ایچ ایم سی میں ایک ہزار 795 افراد کا اندراج زیادہ کیا گیا، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں فراہم کردہ ویکسین سے 395 افراد کا زیادہ اندراج ہوا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کے ٹی ایچ میں بھی فراہم کردہ ویکسین سے 193 افراد زیادہ درج ہوئے، مردان میں 4ہزار 296افراد کا ویکسین کی تعداد سے زائد اندراج کیا گیا۔ پشاور سمیت 17 اضلاع میں ویکسین لگوائے بغیر اندراج کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں بغیر ویکسین انداراج کی انکوائری شروع کر دی، ڈی ایچ اوز کو شکایات کی چھان بین کی ہدایات جاری کر دیں، بغیر ویکسین اندراج میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
ویکسین عدادوشمار

مزید :

صفحہ آخر -