وزیر اعلیٰ پنجاب نے فرائض سے غفلت برتنے پر دو اہم افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے فرائض سے غفلت برتنے پر دو اہم افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے فرائض سے غفلت برتنے پر دو اہم افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دورہ ملتان کے دوران فرائض سے غفلت برتنے پر دو اہم  افسران کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے   ملتان کے دورہ کے دوران  فرائض سے غفلت اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا  اور ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ، آغا محمد علی عباس کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ، کامران عامر خان کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی ، کام نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی  رعایت نہیں ہو گی، کام نہ کرنے والےافسران اپنا قبلہ درست کرلیں ،افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،  عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -