نورمقد م قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کو پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور پہنچا دیا گیا

نورمقد م قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کو پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور پہنچا دیا گیا
نورمقد م قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کو پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور پہنچا دیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور پہنچا دیا گیا۔

 فرانزک لیبارٹری میں ملزم کی رہائش گاہ سے لی گئی ویڈیو کا فرانزک تجزیہ کیا جائے گاجبکہ فرانزک ٹیم ویڈیو میں موجود ملزم ظاہرجعفر کی شناخت سے متعلق تجزیہ کرے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو مزید تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ملزم ظاہرجعفر کو 31 جولائی کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ روزنجی ٹی وی جیونیوز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کر نے کے بعد سب سے پہلے اپنے والد کو کال کی اور گھر آنے کیلئے کہا اور اس کے بعد اپنے والد کے دوست کو بھی کال کی ۔ ظاہر نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنے دوستوں کو بھی فون کر کے گھر آنے کیلئے کہا اور ان سے بہانے کیئے کہ ڈاکو آ گئے ہیں اور اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -