نو ر مقدم کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت 4اگست تک ملتوی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کی والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت چار اگست تک ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی سما ءنیوز کے مطابق اسلام آباد سیشن کورٹ میں نو ر مقد قتل کیس میں شریک ملزمان ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران جج نے استفسار کیا کہ اس کیس میں مقدمہ کا تفتیشی افسر کون ہے؟ جس کے جواب میں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر لاہور میں ہے، ویڈیو فرانزک کرانے گئے ہیں۔
عدالت کی جانب سے استفسا ر کیا گیا کہ مدعی مقدمہ کا وکیل کہاں ہے؟جس پر ملز م ظاہر جعفر کے والد شوکت مقدم کا کہنا تھا کہ ابھی وکیل کرنا ہے مجھے پیر تک کا وقت دیا جائے۔عدالت نے ہدایت دی کہ آ پ آج وکیل کرکے وکالت نامہ جمع کرائیں تاکہ ریکارڈ پر لایا جاسکے۔
بعدازا ں عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت چار اگست تک ملتوی کردی۔