پنجاب میں سکول کب سے کھل رہے ہیں ؟ وزیر تعلیم مراد راس نے تاریخ کا اعلان کر دیا 

پنجاب میں سکول کب سے کھل رہے ہیں ؟ وزیر تعلیم مراد راس نے تاریخ کا اعلان کر ...
پنجاب میں سکول کب سے کھل رہے ہیں ؟ وزیر تعلیم مراد راس نے تاریخ کا اعلان کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے نجی و سرکاری سکول 2 اگست کو کھل جائیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ 2 اگست سے لڑکوں کے سکول صبح ساڑھے 7 بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے 12 بجے ہو گی جبکہ لڑکیوں کے اسکول صبح پونے 8 پر لگیں گے اور چھٹی پونے ایک بجے ہو گی۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے ایک دن میں صرف 50 فیصد طلبہ کو اسکول بلانےکی اجازت ہوگی۔

مزید :

قومی -