مشیر قومی سلامتی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، افغانستان سمیت علاقائی و عالمی امور پر گفتگو

مشیر قومی سلامتی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، افغانستان سمیت علاقائی و عالمی ...
مشیر قومی سلامتی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، افغانستان سمیت علاقائی و عالمی امور پر گفتگو

  

واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے امریکی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں افغانستان سمیت  علاقائی اور عالمی امر پر گفتگو کی گئی ۔

معید یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ جیک سلیوان سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی ، ملاقات میں  جنیوا میں ہونے والی گفتگو میں پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی ۔

دوسری  جانبامریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نےبھی اپنے ٹویٹر پر کہا کہ پاکستان ہم منصب سے ملاقات میں افغانستان میں تشدد میں فوری کمی اور مسئلے کے سیاسی حل پر غور کیا گیا، ملاقات میں باہمی تعاون کے دیگرمعاملات پر بھی بات ہوئی۔

مزید :

قومی -سیاست -