پیپرا رولز کو نظر انداز کر کے گندم درآمد کی اجازت دینے پر شیری رحمان وفاقی حکومت پر برس پڑیں 

پیپرا رولز کو نظر انداز کر کے گندم درآمد کی اجازت دینے پر شیری رحمان وفاقی ...
پیپرا رولز کو نظر انداز کر کے گندم درآمد کی اجازت دینے پر شیری رحمان وفاقی حکومت پر برس پڑیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان گندم کی درآمد پر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا ) رولز میں چھوٹ دینے پر وفاقی حکومت پر برس پڑیں ، کہا کہ اقدام انتہائی خطرناک ہے ۔
شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ پاکستان کے زراعت کے شعبے کو برباد کرنے کے بعد تباہی سرکار ضرورت سے زیادہ قیمتوں پر اشیائے خور دو نوش کی درآمد کر رہی ہے ، جو انتہائی بد انتظامی اور بد عنوانی ہے ۔


شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں اشیائے خورد و نوش خصوصاً چینی ، گندم پام آئل اور دالوں جیسی اشیا کی قیمتیں 53فیصد تک بڑھ چکی ہیں ، اس خطے میں خوراک کی افراط زر سب سے زیادہ ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹوروں میں بھی ان اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -سیاست -