پشاور ، پولیس وین کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید ، ایک زخمی

پشاور ، پولیس وین کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید ، ایک زخمی
پشاور ، پولیس وین کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید ، ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) کارخانو مارکیٹ میں پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکارشہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ(بی ڈی یو) اور پولیس کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہوگئیں ہیں اور دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔
 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعدحیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔