کیا شہبازشریف نے آزاد کشمیر انتخابات میں حکمت عملی نظر انداز کرنے پر پارٹی صدارت سے استعفیٰ کی دھمکی دی ؟مقامی اخبار نے بڑا دعویٰ کر دیا 

کیا شہبازشریف نے آزاد کشمیر انتخابات میں حکمت عملی نظر انداز کرنے پر پارٹی ...
کیا شہبازشریف نے آزاد کشمیر انتخابات میں حکمت عملی نظر انداز کرنے پر پارٹی صدارت سے استعفیٰ کی دھمکی دی ؟مقامی اخبار نے بڑا دعویٰ کر دیا 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر کے انتخابات میں ن لیگ کو دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شہبازشریف حکمت عملی نظر انداز کرنے پر ناراض ہو گئے ہیں۔

مقامی اخبار ” جنگ نیوز “ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ناراض ہو کر پارٹی صدارت چھوڑنے کی مبینہ دھمکی بھی دی ہے ۔مسلم لیگ ن کے ذرائع نے ازخود ان افواہوں کی تردید یا تصدیق کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے روکنے پر فی الحال شہباز شریف خاموش ہیں، حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو معاملہ نوازشریف کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد مریم نواز اب کم از کم ایک سال تک خاموش رہیں گی۔مقامی اخبار کے مطابق ن لیگ میں دراڑ کے حوالے سے جب چیئرمین راجہ ظفر الحق اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،ترجمان مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ سے رابطہ کیا گیا تو چاروں میں سے کسی نے فون کا جواب نہیں دیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -