کوروناکی جبری ویکسی نیشن کےخلاف درخواست پر ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

کوروناکی جبری ویکسی نیشن کےخلاف درخواست پر ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا
کوروناکی جبری ویکسی نیشن کےخلاف درخواست پر ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائی کورٹ نے کورونا کی جبری ویکسی نیشن کے خلاف دائر کی گئی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی اور درخواست گزار پر 25ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کورونا ویکسین سے متعلق حکومتی اقدامات کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ سہیل حمیدنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو زبر دستی ویکسین لگانی قانون کے خلاف ہے، حکومت کو پہلے قانون سازی کرنا ہوگی،جس پر جسٹس شفیع محمد صدیقی نے استفسار کیا کہ آپ قانون سازی کا کیسے کہہ سکتے ہیں؟،کورونا وائرس سے متاثرہ ہر شخص شہر میں چلتا پھرتا بم ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنا یا کہ حکومت کو ویکسین لگانے کے لئے خصوصی قانون سازی یا آرڈیننس جاری کرناچاہئے، کورونا ویکسین لگانے سے کچھ لوگوں کو فالج کا بھی اٹیک ہوا ہے۔جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو فالج اور وجہ سے ہوا ہوگا، کورونا ویکسین سے نہیں ہو سکتا۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -