تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سوئے ہوئے مزدوروں پر چڑھ گیا ، 18 افراد ہلاک

نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو میں تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے ہوئے مزدوروں پر چڑھ گیا جس سے 18 مزدور ہلاک جبکہ 24 زخمی ہو گئے ۔
العربیہ کے مطابق واقعہ لکھنو شہر سے شمال مشرق میں 30 کلو میٹر کی دوری پر بارا بانکے کے مقام پر پیش آیا ، جہاں بیسیوں محنت کش سڑک کے کنارے ایک خراب بس کے نیچے سو رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 18 مزدور ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں سے بھی بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق المناک حادثے میں 16 مزدور موقع پر ہی جبکہ دو ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے ۔