کورونا وائرس کی بھارتی قسم مراکش سے پاکستان تک مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیل رہی ہے ، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

کورونا وائرس کی بھارتی قسم مراکش سے پاکستان تک مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیل ...
کورونا وائرس کی بھارتی قسم مراکش سے پاکستان تک مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیل رہی ہے ، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

  

جنیوا ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ  کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا مشرق وسطیٰ میں مراکش سے پاکستان تک تیزی سے پھیل رہی ہے ، 22میں سے 15ممالک میں اس کے کیسز سامنے آئے   ۔

العربیہ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے  وباءکی چوتھی لہر پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ، اپنے بیان میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور ایشیاءجیسے خطوں میں پھیل رہی ہے یہ ایک تشویشناک امر ہے کیوں کہ ان ممالک میں تاحال وبا پر قابو پانے کیلئے ویکسی نیشن کا خاطر خواہ انتظام نہیں ۔

ڈبلیو ایچ او نے بیان میں کہا کہ کورونا کی ڈیلٹا قسم بھارت میں سامنے آئی تھی ، ا س سے خطے میں متاثرین اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

واضح رہے کہ مشرقی بحیرہ روم کا خطہ مراکش سے لے کر پاکستان تک صومالیہ اور سعودی عرب تک وسیع و عریض رقبہ پر محیط ہے ، اس میں فلسطینی علاقوں سمیت 21 دیگر ممالک بھی شامل ہیں اور اس خطے کی آبادی تقریبا 68 کروڑ ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس -