اداکارہ عائزہ خان کی نارنجی رنگ کے لہنگے میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی ڈانس ویڈیو جاری کرتے ہوئے میلہ لوٹ لیا ہے ، ویڈیو فینز میں بے حد مقبول ہوتی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عائزہ خان نے انسٹا گرام پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ نارنجی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور اپنی نٹ کھٹ ادائیں دکھاتے ہوئے فلم ” سپر سٹار “ کے گانے ” نوری “ پر رقص کر رہی ہیں ۔عائزہ خان کا ڈرامہ ” لاپتا“ کچھ دن قبل ہی نشر ہونا شروع ہوا ہے جس کی ابھی تک دو اقساط جاری کی گئیں ہیں لیکن کم وقت میں ڈرامہ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہاہے ۔
ڈرامے میں اداکارہ عائزہ خان ” ٹک ٹاکر “ کاکردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ رحمان خان ،سارہ خان اور گوہر رشید بھی ڈرامے میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ۔عائزہ خان اس ڈرامے میں بطور ” گیتی ‘ ‘ میوزیکل ویڈیوز بنا کر شیئر کرتی ہیں ۔
ویڈیو دیکھیں:
View this post on Instagram