شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں ڈوب کر سات بچیاں ہلاک، افسوسناک خبر 

شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں ڈوب کر سات بچیاں ہلاک، افسوسناک خبر 
شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں ڈوب کر سات بچیاں ہلاک، افسوسناک خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یمن کی مشرقی گورنری ابین میں المحفد ڈاریکٹوریٹ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے سات بچیاں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں ۔

العربیہ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ المحفد گورنری میں سیلابی ریلے میں سات بچیاں ڈوب گئیں ، تمام بچیوں کی عمر سات سے آٹھ سال تک تھی جن کی شناخت صباح ، قبلہ ، انتظار مہدی ، لمیس، شموخ، علیاء اور آمنہ کے نام سے ہوئی ۔

اب تک چھ بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جب کہ ساتویں کی تلاش جاری ہے  ، تمام بچیوں کا تعلق آل جاشح  قبیلے سے بتایا جاتا ہے ۔