شہری کی رجسٹریشن کے بعدویکسی نیشن سنٹر سے بھاگنے کی ناکا م کوشش، ویڈیو وائرل

شہری کی رجسٹریشن کے بعدویکسی نیشن سنٹر سے بھاگنے کی ناکا م کوشش، ویڈیو وائرل
شہری کی رجسٹریشن کے بعدویکسی نیشن سنٹر سے بھاگنے کی ناکا م کوشش، ویڈیو وائرل

  

شیخوپور ہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں انسداد کورونا کےلئے لگائی جانے والی ویکسین سازشی نظریات کےباعث ایک چیلنج بن چکی ہے ، سوشل میڈیا پر ایک شہری کا مزاحیہ کلپ وائر ل ہے جس میں وہ ویکسین لگوائے بغیر سنٹر سے بھاگنے کی کوشش کررہا ہے۔

ویڈ یو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان شہر ی نے ویکسین لگوانے کے لئے سنٹر پرخود کو رجسٹرڈ کرانے کے بعد ویکسین لگوائے بغیر وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی مگر انتظامیہ نے اس پکڑ لیا۔

ویڈ یو کلپ میں  ڈیوٹی پر ماموردو پولیس ملازمین شہر ی کو زبردستی پکڑ کرکھڑے ہیں جبکہ نوجوان کی جانب سے مزاحمت کی جارہی ہے،دوسری جانب سٹاف اہلکار سرینج میں ویکسین بھر رہا ہے۔بعد ازاں نامعلوم شہری جو کہ مزاحمت کررہا تھا وہ اپنا منصوبہ نا کام ہونے کے بعد اپنی شر ٹ کے بٹن بند کرنے لگ گیا۔

بہت سے لوگ جو ویکسین کرانے سے ڈررہے ہیں وہ ٹرینو فوبیا کا بھی شکا رہوسکتے ہیں جو کہ طبی طریقہ کار سے خوفزدہ ہوتے ہیں خاص کر جن میں انجیکشنز یا سوئیوں کااستعمال ہوتا ہے، دوسری جانب لوگوں کے نزدیک یہ ویکسین سے متعلق گھڑی گئی کہانیاں ہیں۔

دوسر ی جانب اس واقعے پر مزید کوئی تحقیقات سامنے نہیں آئی ہیں کیوں کہ پولیس یا ہیلتھ حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کو لازمی قرار دے دیا گیا او را س ضمن میں ویکسین نہ لگوانے پر سفری پابندیا ں بھی عائد کی گئی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -