سندھ حکومت کا صوبے بھر میں کل سے 8اگست تک لاک ڈاﺅن کا فیصلہ

سندھ حکومت کا صوبے بھر میں کل سے 8اگست تک لاک ڈاﺅن کا فیصلہ
سندھ حکومت کا صوبے بھر میں کل سے 8اگست تک لاک ڈاﺅن کا فیصلہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں  کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے 8اگست تک لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق کراچی میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی جبکہ اگلے ہفتے کے آغاز سے تمام حکومتی دفاتر بھی بند کئے جائیں گے۔ لاک ڈاﺅ ن کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق میڈیکل سٹورز اور کریانہ سٹورز پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، کاروباری ، سماجی اور عوامی سرگرمیوں پر پابندیا ں ہوں گی۔لاک ڈاﺅ ن کے دوران بڑے پیمانے پر ویکسین لگائی جائے گی، روڈ پر آنے والے شہرویوں کا ویکسین کارڈ چیک کیا جائے گا جبکہ 31اگست تک ویکسین نہ کرانے والے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا تناسب 12.7 فیصد جبکہ کراچی میں 26.32 فیصد تک پہنچ گیا۔ جولائی میں کورونا سے 362 مریض جاں بحق ہوئے۔ سندھ کے ہسپتالوں میں وینٹ کے ساتھ 686 آئی سی یو بیڈز موجود ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -