صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاﺅ کا انکشاف ، یہ بھارتی نہیں ، کس ملک میں پہلے رپورٹ ہوئی ؟ جانئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں شدید اضافے کے بعد 8 اگست تک لاک ڈاﺅن کا اعلان کر دیا گیاہے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی نئی قسم ’ اِپسلون ‘ کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کی رپورٹ کے مطابق ’ اِ پسلون ِ قسم کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے ، جولائی 2020 میں اپسلون کیلیفورنیا میں رپورٹ ہوا ، یہ وائرس ویکسین نہ لگوانے والوں میں زیادہ رپورٹ ہوتاہے ۔امریکہ ، میکسیکو اور کینیڈا میں اپسلون کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔