بھارتی کسان نے کھیت میں سنی لیون کی تصاویر لگا دیں لیکن کیوں؟ وجہ جان کر ہنسی روکنا مشکل

بھارتی کسان نے کھیت میں سنی لیون کی تصاویر لگا دیں لیکن کیوں؟ وجہ جان کر ہنسی ...
بھارتی کسان نے کھیت میں سنی لیون کی تصاویر لگا دیں لیکن کیوں؟ وجہ جان کر ہنسی روکنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فصلوں سے پرندوں کو بھگانے کیلئے مختلف حربے تو استعمال کئے جاتے ہیں مگر ایک بھارتی کسان نے دلچسپ وجہ کے باعث کھیتوں میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی تصاویر آویزاں کر دیں ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب بھارتی کسان سے پوچھا گیا کہ اس اقدام کا کیا مقصد ہے تو انہوں نے بہت سادہ مگر دلچسپ جواب دیا کہ بری نظروں سے بچانے کیلئے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

بھارتی کسان کی جانب سے اپنی 10ایکڑ کی فصل کو بری نظروں سے محفوظ رکھنے کیلئے سنی لیون کی تصاویر کھیتوں میں لگائی گئیں ، 45سالہ ہندوستانی کسان انکناپلی چینچو نے بتایا کہ فصل سے گردو نواح کے دیہاتوں کے عوام کی حسد بھری بری نظر ہٹانے کیلئے بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے دو پوسٹر لگائے ہیں اور ساتھ ہی پوسٹر پر تحریر لکھی ہے کہ رومت ، نہ ہی مجھ سے حسد کرو۔

View this post on Instagram

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

کسان نے مزید انکشاف کیا کہ میرا آئیڈیا مطلوبہ نتائج لے کر آرہا ہے کیوں کہ اب کسی کو بھی ان کی فصل پر نگاہ ڈالنے کی فرصت نہیں ملتی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -