دوبیویوں کے شوہر سے شادی کی خواہش خاتون کو واقعی مہنگی  پڑگئی، جرمانہ

دوبیویوں کے شوہر سے شادی کی خواہش خاتون کو واقعی مہنگی  پڑگئی، جرمانہ
دوبیویوں کے شوہر سے شادی کی خواہش خاتون کو واقعی مہنگی  پڑگئی، جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عدالت نے دو بیویوں کے شوہر سے شادی کی خواہش مند خاتون پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  خاتون نے دو بیویوں کے شوہر کو تیسری شادی کے لیے اپنی بیویوں سے اجازت نا ملنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر کے لیے ضروری ہے کہ تیسری شادی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرے تاہم خاتون کی درخواست غیر ضروری ہے، خاتون ایک ہفتے میں دس ہزار جرمانہ ادا کرے۔