خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت

خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت
خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت (ویب ڈیسک) عوام کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی، خیبر پختون خوا میں ایف آر لکی مروت سے  تیل اور گیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کے کاوا گڑھ فارمیشن میں یہ پہلی دریافت ہے، حالیہ ڈویلپمنٹ ایکسپلوریشن کے نئے باب کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گی، اس دریافت سے ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔