آپ تو طوبیٰ طوبیٰ کریں، اداکارہ صبور علی نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو خاموش کروا دیا

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اداکارہ صبور علی اور عامر لیاقت حسین کی آپس میں گفتگو سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ، صبور علی نے عامر لیاقت حسین سے کہا کہ آپ تو طوبیٰ طوبیٰ کریں ۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے رمضان کی خصوصی پروگرام جیوے پاکستان میں نقب زن سٹار صبور علی اور علی انصاری کو بطور مہمان مدعو کیا تھا ، لیاقت حسین نے اداکارہ کی نقلیں اتاریں اور طنز کیا , حالانکہ عامر لیاقت صبور علی کو داد دے رہے تھے مگر صبور علی نے عامر لیاقت حسین کو یہ کہہ کر خاموش کرا دیا کہ آپ تو طوبیٰ طوبیٰ کریں ، اب اس شو کی کلپس دوبارہ وائرل ہو رہی ہیں ۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ طوبیٰ عامر لیاقت حسین کی دوسری اہلیہ ہیں، گزشتہ دنوں عامر اور طوبیٰ میں طلاق کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں مگر عامر لیاقت نے ایسی افواہوں کی تردید کر دی تھی ۔
ادھر صبور علی اور علی انصار اس سال کے آغاز میں منگنی کر چکے ہیں ، دونوں ڈرامہ سیریل نقاب زن میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔