کراچی میں پھنسے بحری جہاز کو نکالنے آنے والا ٹگ بھی خراب ہوگیا، اب یہ کہاں کھڑا ہے؟ نئی خبرآگئی

کراچی میں پھنسے بحری جہاز کو نکالنے آنے والا ٹگ بھی خراب ہوگیا، اب یہ کہاں ...
کراچی میں پھنسے بحری جہاز کو نکالنے آنے والا ٹگ بھی خراب ہوگیا، اب یہ کہاں کھڑا ہے؟ نئی خبرآگئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے ساحل سی ویو پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ سے سارا تیل نکال لیا گیا ہے جبکہ اسے وہاں سے نکالنے کے لیے آنے والا ٹگ خود بھی خراب ہوگیا اور پورٹ پر کھڑا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  مشیر برائے وزارت میری ٹائم افیئرز محمود مولوی نے کہا ہے کہ جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے تین  سپیشل ٹگز آئندہ چند روز میں کراچی پہنچیں گے ، جو ٹگ جہاز نکالنے پہنچا تھا وہ خود خراب ہو کر پورٹ پر کھڑا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کے مالک نے جہاز کے معاملات دیکھنے کے لیے اپنا ایجنٹ مقرر کردیا ہے ، ریت سے نکالنے کے دوران جہاز کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمے داری کمپنی کی ہوگی۔ترجمان کے پی ٹی کے مطابق ساحل پر ہینگ ٹونگ 77 کارگو جہاز 21 جولائی سے  پھنسا ہوا ہے جسے کراچی پورٹ پر کوئی جگہ الاٹ نہیں کی گئی تھی، جہاز کا انجن کمزور ہونے کی وجہ سے جہاز اونچی لہروں کے باعث ساحل پر آگیا۔

خیال رہے کہ کراچی بندرگاہ انتظامیہ( کے پی ٹی) کے مطابق اس جہاز کے لنگر ٹوٹ گئے تھے اس لیے یہ ساحل کے ساتھ آلگا،لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں “مے ڈے کال” دی جاتی ہے۔چینل ذرائع کے مطابق ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ انتظامیہ کے پاس کم گہرے پانی سے جہاز نکالنےکی صلاحیت ہی نہیں، لہٰذا جہاز طویل عرصے پھنسے رہنے یا غیر ملکی سیلویج کمپنی سے بھاری معاوضےکے تحت نکالے جانےکا امکان ہے۔