کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز کام کرگئی، ویکسینیشن کروانے والوں کا رش

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز کام کرگئی، ویکسینیشن کروانے ...
کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز کام کرگئی، ویکسینیشن کروانے والوں کا رش
سورس: Twitter/@FaisalRathor5

  

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت کی کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز کام کرگئی ،شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے صبح سویرے ہی ایکسپو سینٹر پہنچ گئی،  اس موقع پر خواتین اور مردوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

 ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1لاکھ 88 ہزار سے زائد لوگوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی۔  یاد رہے  کہ سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سِم بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ادھرجیو نیوز کے مطابق دوسری جانب سول ہسپتال میں کورونا ایس او پی کی دھجیاں اُڑا دی گئیں ،انتظامیہ کی جانب سے سماجی فاصلے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن کیلئے آنے والوں کا رش لگا ہوا ہے اور کورونا ایس اوپیز  بری طرح نظر انداز ہورہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -