امریکی خاتون اول کے بائیں پاؤں کا کامیاب آپریشن

واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی خاتون اول ڈاکٹر جل بائیڈن کا گزشتہ روز کامیاب آپریشن ہوا جس میں انکے بائیں پاؤں میں گہرے زخم کا سبب بنے والے فاضل مادے کو نکال دیا گیا۔
العربیہ کے مطابق ترجمان جیل بائیڈن نے بتایا کہ امریکی خاتون اول ہوائی میں ساحل سمندر پر چل رہی تھیں کہ ان کے پاؤں میں کوئی چیز داخل ہو گئی ، طبی معائنے کے بعد معلوم نہ ہو سکا کہ وہ کیا چیز تھی؟ البتہ پاؤں میں زخم بن گیا ۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر جل بائیڈن کا زخم اب صاف ہو چکا ہے اور ہر طرح کا زہریلا مواد نکال دیا گیا ہے ۔