پاکستان افغانستان میں کیا چاہتا ہے ، فواد چودھری نے صاف الفاظ میں بتا دیا

پاکستان افغانستان میں کیا چاہتا ہے ، فواد چودھری نے صاف الفاظ میں بتا دیا
پاکستان افغانستان میں کیا چاہتا ہے ، فواد چودھری نے صاف الفاظ میں بتا دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں صرف امن کا خواہاں ہے ، کسی گروپ کی حمایت کر رہے ہیں نہ کسی کو مضبوط کر رہے ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا  افغانستان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی واضح رہے ، اس وقت افغانستان میں کوئی ایسا گروپ نہیں جو ملک بھر میں حکومت کر سکے ، اگر کابل پر کوئی قبضہ کرلیتا ہے تو دوسرا اس میں رکاوٹ ڈال دیتا ہے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مستحکم افغانستان پورے خطے کے مفاد میں ہے ، ہم خطے میں تجارت و اقتصادی فروغ چاہتے ہیں ۔ پاک افغان نوجوانوں کو ایک فورم پر لانا خوش آئند امر ہے ۔

مزید :

قومی -سیاست -