بھارتی ناظم الامور کی طلبی،آزاد کشمیرانتخابات سے متعلق بے بنیاد بیانات مسترد

 بھارتی ناظم الامور کی طلبی،آزاد کشمیرانتخابات سے متعلق بے بنیاد بیانات ...
 بھارتی ناظم الامور کی طلبی،آزاد کشمیرانتخابات سے متعلق بے بنیاد بیانات مسترد

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے آزاد کشمیرانتخابات سے متعلق بھارت کے بے بنیاد بیانات کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرادیا۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ  چوہدری زاہد حفیظ نے  کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد بیانات کو مسترد کرتے ہیں،  مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف ایک مرتبہ پھر واضح کیا گیا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے میں خون میں نہایا ہوا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا، بھارت اپنے گھناونے منصوبے کی تکمیل کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -