معمرجوڑے نے اپنا گھر کوڑے سے بھر دیا، وجہ ایسی کہ آپ جان کر حیران رہ جائیں 

معمرجوڑے نے اپنا گھر کوڑے سے بھر دیا، وجہ ایسی کہ آپ جان کر حیران رہ جائیں 
معمرجوڑے نے اپنا گھر کوڑے سے بھر دیا، وجہ ایسی کہ آپ جان کر حیران رہ جائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیﺅل ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی کوریا میں ایک معمر جوڑے نے اپنا گھر کوڑے سے بھر دیا اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا بیٹا کوئی کام نہیں کرتا ۔ جیونیوز کے مطابق جنوبی کوریا کے علاقے گونجگو سے تعلق  رکھنے والے 75سالہ چوئی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک دہائی سے وہ اپنی دو منزلہ عمارت میں شہر سے کچرا لا کر جمع کر رہے ہیں ، کیوں کہ ایک شخص کا کچرا دوسرے کیلئے خزانہ ہے ۔
چوئی کے مطابق ان کا بیٹا گزشتہ ایک برس سے باہر نہیں نکلا ، وہ کبھی نوکری کی تلاش میں نہیں جاتا جبکہ 75سالہ چوئی اور ان کی اہلیہ کسی بھی وقت دنیا سے رخصت ہو سکتے ہیں ،ا یسے میں چوئی نے اپنے بعد اپنے بیٹے کیلئے کچھ رکھنے کی امید سے کوڑا کرکٹ گھر میں جمع کرنا شروع کر دیا ہے تا کہ چوئی کے بعد وہ اس کوڑا کرکٹ سے کوئی فائدہ حاصل کر سکے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میڈیا نمائندگان کو چوئی کے گھر میں داخل ہونے کیلئے کوڑے کا ڈھیر پھلانگنا پڑا جس کے بعد گھر داخل ہونے پر بھی استقبال کوڑے کے ایک نئے ڈھیر نے کیا ۔
واضح رہے کہ چوئی کی اہلیہ بھی کوڑے کرکٹ کے باعث دل کے عرضے میں مبتلا ہو چکی ہیں ۔