اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا 

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا 
اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے 2 اگست سے کھول دئیے جائیں گے، تعلیمی اداروں کے اسٹاف کیلئے کورونا ویکسینشن لازمی قرار دی گئی ہے۔وزارت تعلیم نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرا?مد کو یقینی بنایا جائے، ویکسی نیشن کے بغیر سٹاف کو متعلقہ ادارے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اچانک کسی بھی تعلیمی ادارے کا دورہ کر سکتی ہے، پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنے اسٹاف کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -