خلیج تعاون کونسل کا ایران سے دہشت گردی کی پشت پناہی بند کرنے کا مطالبہ

خلیج تعاون کونسل کا ایران سے دہشت گردی کی پشت پناہی بند کرنے کا مطالبہ
خلیج تعاون کونسل کا ایران سے دہشت گردی کی پشت پناہی بند کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل نایف الحجرف نے کہا ہے کہ امریکہ اور جی سی سی کے درمیان تعلقات خطے کے امن اور استحکام کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ امریکہ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جی سی سی کےسیکرٹری جنرل نےایران سےخطےکوعدم استحکام سےدوچارکرنے کی پالیسیاں ختم کرنےاور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز آنے کا مطالبہ کیا۔

وفد نے پال سلیم کی قیادت میں جی سی سی کے ریاض میں قائم صدر دفتر میں نایف الحجرف سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نایف الحجرف نے خطے میں موجود تنازعات کے پرامن اور سیاسی حل، خطےکےامن اور استحکام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتےہوئےکہاکہ ایران خطے میں مسائل پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے، تہران کو یمن، شام، عراق اور لبنان سمیت دوسرے ممالک اور خطے میں اپنی مداخلت بندکرنا اور دہشت گردی کی پشت پناہی روکنا ہوگی۔

امریکی وفد سے ملاقات میں جی سی سی سیکرٹری جنرل نے ویانا میں جاری ایران امریکا مذاکرات، ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور ایران کے جوہری پروگرام پر بھی بات چیت کی۔

مزید :

عرب دنیا -