بھارت کے دو مزید کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا میں موجود دو بھارتی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق لیگ سپنر چہل اور بھارتی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے گوتھم کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔اس سےپہلے بھارتی آل راؤندر کرنال پانڈیا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔دونوں کھلاڑیوں کو سری لنکا میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ سکواڈ کے دیگر کھلاڑی آج سری لنکا سے بھارت روانہ ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کو سری لنکا کے دورے کے دوران ٹی 20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ون ڈے سیریز بھارت کے نام رہی تھی۔